امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد امریکی سفارت کار Indian American Diplomat رچنا سچدیوا کورہونین Rachna Sachdeva Korhonen کو مالی میں اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ایک ماہ میں بھارتی نژاد کسی امریکی کی یہ تیسری نامزدگی ہے۔ کورہونین اس وقت امریکی محکمہ خارجہ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے شعبے میں ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: US Ambassador to Morocco: جو بائیڈن نے بھارتی نژاد امریکی کو مراکش میں اپنا سفیر نامزد کیا
امریکی محکمہ خارجہ کے افسر کورہونین سعودی عرب کے شہر ظہران میں امریکی قونصل خانے کے قونصل جنرل اور پرنسپل آفیسر بھی رہ چکی ہیں۔ اس سے قبل صدر جو بائیڈن نے بھارتی نژاد امریکی سفارت کار پونیت تلوار کو مراکش کا جبکہ بھارتی نژاد سیاسی کارکن شیفالی رازدان ڈوگل کو نیدرلینڈ میں اپنا سفیر نامزد کیا تھا۔