ETV Bharat / bharat

JEE Main Results جے ای ای مین 2023 سیشن 1 کے نتائج کا انتظار ختم، نتائج راست لنک سے چیک کریں

جے ای ای مین 2023 سیشن 1 (جنوری) کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نتیجہ تک رسائی کے لیے دو لنکس فراہم کیے گئے ہیں۔ JEE Main Results Released for 2023 Session 1 (January)

JEE Main 2023: Results released for January session
جے ای ای مین 2023 سیشن 1 کے نتائج کا انتظار ختم، نتائج راست لنک سے چیک کریں
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 10:26 AM IST

نئی دہلی: جے ای ای مینز 2023 داخلہ امتحان یعنی جے ای ای مین 2023 کے پہلے سیشن کا نتیجہ آج 7 فروری کو اعلان کردیا گیا ہے۔ نو لاکھ سے زیادہ طلباء جے ای ای مین 2023 جنوری سیشن 1 کے نتیجہ کا انتظار کر رہے تھے۔ انتظار کرنے والے طلباء JEE کی آفیشل ویب سائٹ jeemain.nta.nic.in میں نتائج چیک اور ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ جے ای ای مین 2023 سیشن 1 کا نتیجہ چیک کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے طلباء کو لاگ ان کرنا ہوگا، جس کے لیے طلبا کو JEE مین سیشن کا درخواست نمبر اور تاریخ پیدائش اپلوڈ کرنا ہوگا۔

بتادیں اس بار پیپر 1 کے لیے کل 8.6 لاکھ امیدوار اور پیپر 2 کے لیے 0.46 لاکھ امیدواروں نے داخلہ امتحان دیا ہے۔ JEE مین داخلہ امتحان 24 جنوری اور 01 فروری 2023 کے درمیان NITs، IIITs، دیگر مرکزی فنڈڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوشنز (CFTIs) میں مختلف انڈرگریجویٹ انجینئرنگ پروگراموں میں داخلے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

این ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق JEE مین سیشن-I کے لیے 9 لاکھ سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جن میں سے تقریباً 8.6 لاکھ امیدوار پیپر-1 (BE/BTech) اور 0.46 لاکھ پیپر-2 (B Arch/) کے لیے تھے۔ جے ای ای مین جنوری سیشن امتحان میں ریکارڈ 95.8% حاضری درج کی گئی، جو کہ NTA کی طرف سے JEE امتحان کا انعقاد شروع کرنے کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

JEE Main ملک کے نامور تکنیکی تعلیمی اداروں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (NITs)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (IIITs) اور IIIT-H (انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی) سمیت دیگر بہترین اداروں میں داخلہ حاصل کرنے کا گیٹ وے ہے۔ JEE Main طلباء کے لیے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (IITs) میں داخلے کے لیے JEE Advanced ٹیسٹ دینے کے لیے کوالیفائنگ امتحان بھی ہے، جو ملک کے بڑے تکنیکی ادارے ہیں۔ JEE مین نتیجہ پر کٹ آف مارک کی بنیاد پر، طلباء کو JEE ایڈوانسڈ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.