ETV Bharat / bharat

Jalsa Seerat Un Nab in Muzaffarnagar مظفرنگر کے اسکول میں جلسہ سیرت النبیﷺ کا انعقاد - جلسہ سیرۃ النبی کا انعقاد

مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ کی نئی بستی میں واقع آئی اے پبلک اسکول میں جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران جلسہ میں شامل بچوں کو ہدایت دیتے ہوئے علماء نے کہا کہ اللہ کے نبی نے اپنی زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ ہمیں کبھی جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔ تمام بچوں کو اپنے والدین اور اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے۔ Jalsa Seerat-Un-Nab in Muzaffarnagar

Jalsa Seerat-Un-Nab in Muzaffarnagar
مظفر نگر کے اسکول میں جلسہ سیرۃ النبی کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 3:21 PM IST

اتر پردیش کے مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ کی نئی بستی میں واقع آئی اے پبلک اسکول میں جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسکول کے طلبہ کو اللہ کے رسولؐ ﷺ کے عمل کے حوالے سے بیدار کیا گیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء بڈھانہ کے شہر صدر حافظ شیردین نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسولؐ ﷺ ہمیشہ متاثرین کے لیے کھڑے رہے اور ان کی حمایت کی۔ Jalsa Seerat-Un-Nab in Muzaffarnagar

انہوں نے جلسہ میں شامل بچوں سے کہا کہ اللہ کے نبی نے اپنی زندگی میں کبھی جھوٹ نہیں بولا۔ بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کبھی جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔ تمام بچوں کو اپنے والدین اور اساتذہ کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچرا پھینکا گیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نہ کہا، ہمیں بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔

وہیں اس موقع پر حافظ تحسین رانا نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ بیماروں کے گھر تشریف لے جاتے اور ان کی خیریت دریافت کرتے، ‌ہمیں بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بیماروں کی تیمارداری کرنی چاہئے۔ جلسہ میں ایک بچی اور ایک بچے کو نقد رقم دے کر حوصلہ افزائی کی گئی۔ حافظ تحسین نے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔ اس دوران اسکول کے اسٹاف کے علاوہ جلسوں کے کنوینر جمعیۃ علماء کے ضلع سکریٹری اور میڈیا انچارج محمد آصف قریشی، نوید فریدی، شہر سکریٹری، سورج سینی پرنسپل وغیرہ موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jalsa e seerat un nabi in Meerut میرٹھ میں جلسہ سیرت النبی کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.