نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ سری لنکا کے جافنا میں ہندوستانی تعاون سے تعمیر کردہ جافنا ثقافتی مرکز کا افتتاح نئی دہلی اور کولمبو کے درمیان قریبی ثقافتی تعاون کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تقریب میں سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے کی موجودگی نے اسے مزید خاص بنا دیا۔ ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا، "جافنا ثقافتی مرکزہندوستان اور سری لنکا کے درمیان قریبی ثقافتی تعاون کو ظاہرکرنے والی ایک اہم پہل ہے۔ اس سے بہت سے لوگ مستفید ہوں گے۔ صدر رانیل وکرما سنگھے کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔
باوقار جافنا ثقافتی مرکز ہفتہ کو صدر رانیل وکرما سنگھے، ہندوستانی مرکزی وزیر مملکت برائے ماہی گیری ایل مروگن، ہندوستانی ہائی کمشنر گوپال باگلے اور سری لنکا کے وزراء وِدور وکرمانائکے، ڈگلس دیوآنند، قادر مستان کی موجودگی میں لوگوں کے لیے وقف کیا گیا۔ سری لنکا کے صدر نے مرکز کے لیے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ جے سی سی دونوں ممالک کے درمیان ایک بڑا منصوبہ ہے۔
مزید پڑھیں:UP Global Investors Summit بھارت کا روشن مستقبل ہی دنیا کے روشن مستقبل کی گارنٹی، مودی
یو این آئی