ETV Bharat / bharat

Iranian Ambassador on Shiraz Shrine Attack ایران اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے، ایرانی سفیر

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 10:08 PM IST

Updated : Nov 4, 2022, 10:33 PM IST

ایران کے شہر شیراز کی بین الاقوامی شہرت یافتہ درگاہ شاہ چراغ پر گذشتہ دنوں داعش کے ذریعے کیے گئے حملہ کے خلاف ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے کہا کہ آپ سبھی شیراز حملہ سے با خبر ہیں۔ یہ حملہ دہشت گرد تنظیم داعش نے انجام دیا ہے۔ ایران کبھی بھی حملہ کرنے میں پہل نہیں کرتا لیکن اگر کوئی ان پر حملہ کرے گا تو ایران اپنا مضبوط دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔ Iranian Ambassador on Shiraz Shrine Attack

Attack on Shiraz Religious Shrine
ایران اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے، ایرانی سفیر

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں آج ایرانی سفارت خانے کی جانب سے ایران کے شہر شیراز کی بین الاقوامی شہرت یافتہ درگاہ شاہ چراغ پر گذشتہ دنوں داعش کے ذریعے کیے گئے حملہ کے خلاف پر زور مذمت کی گئی۔ اس دوران مرنے والے افراد کے لیے بھی اظہار تعزیت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی شیراز حملہ سے با خبر ہیں۔ یہ حملہ دہشت گرد تنظیم داعش نے انجام دیا ہے۔ یہ ایک ایسا حملہ ہے، جس نے پوری انسانیت کو شرمسار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ دہشت گردی کے ذریعے ظلم کا شکار ہوا ہے۔ آج ہم پر ظلم ہو رہا ہے۔ یہ کل کسی پر بھی ہو سکتا ہے۔ یہ پوری انسانیت کے خلاف ہے۔ اسی لیے آج ہم انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں جمع ہوئے ہیں۔ Iranian Ambassador slams Attack on Shrine

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کوئی حملہ ہونے والا ہے۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہے اور ایران سے متعلق صحیح اطلاعات کے لیے صرف انہیں ٹی وی چینلز کو دیکھا جائے جو معتبر خبریں دکھاتے ہیں ناکہ مغربی میڈیا کو، حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کبھی بھی حملہ کرنے میں پہل نہیں کرتا لیکن اگر کوئی ان پر حملہ کرے گا تو ایران اپنا مضبوط دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔

اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شیعہ رہنما مولانا کلب جواد سے بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے شاہ چراغ کی درگاہ پر حملہ کیا ہے وہ درندوں سے بھی بدتر ہیں اور جو اس حملہ کے خلاف بھی چپ بیٹھے ہوئے ہیں وہ بھی اس حملہ میں داعش کے ساتھی ہیں۔ مولانا کلب جواد نے مزید کہا کہ ہندو اس حملہ کی مذمت کر رہیں ہیں۔ سکھ اس حملہ کی مذمت کر رہے ہیں لیکن مسلمانوں کی بڑی بڑی تنظیموں کے ذمہ دار اس پر خاموش ہیں اور سعودی ممالک بھی اس پر کوئی مذمت نہیں کر رہی، جو کہ افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Attack on Shiraz Shrine بھارت نے ایران میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

وہیں قومی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ ترلوچن سنگھ نے کہا کہ داعش نے جو حضرت شاہ چراغ کے مزار پر جو ظلم و ستم کیا ہے۔ وہ انسانیت کو شرمسار کرنے والا ہے اور میں اس حملہ کی مذمت کرتا ہوں۔ پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ داعش نئے زمانے کے خوارج ہیں انہوں نے پہلے بھی اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ جنگ نہروان کے ذریعے اور آج بھی یہ وہی کام کر رہے ہیں۔ چاہے شام میں کریں، سعودی عرب میں کریں یا ایران میں کریں۔ یہ ہر جگہ اسلام کی جڑی کمزور کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کی بھرپور مذمت بھی کرنی چاہیے اور ایک ساتھ مل کر ان کا مقابلہ بھی کرنا چاہیے۔

Last Updated : Nov 4, 2022, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.