IPL 2022 Format Explained: آئی پی ایل 2022 میں 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا - آئی پی ایل 26 مارچ سے شروع ہوگا
آئی پی ایل کی گورننگ کونسل IPL Governing Council نے جمعرات کو یہ فیصلہ کیا تھا۔ کہ سال 2022 کا آئی پی ایل 26 مارچ سے شروع ہوگا اور 29 مئی تک جاری رہے گا۔
میٹنگ میں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل IPL Governing Council نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ لیگ کے میچ ممبئی اور پونے کے چار اسٹیڈیم میں کرائے جائیں گے۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم، ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم، بریبورن اسٹیڈیم اور پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں یہ 70 میچ کھیلے جائیں گے۔ پلے آف کے چار میچ کہاں کھیلے جائیں گے، اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ گورننگ کونسل نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ حکومت کے ذریعہ نافذ رہنما خطوط کے مطابق ناظرین کو اسٹیڈیم میں لائیں گے۔
اگر فارمیٹ کی بات کریں تو بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ 2011 کی طرح اس بار بھی 10 ٹیموں کو دو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ گروپ اے میں ممبئی انڈینز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، دہلی کیپٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس جبکہ گروپ بی میں چنئی سپر کنگز، سن رائزرز حیدرآباد، رائل چیلنجرز بنگلور، پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنز شامل ہیں۔
اس گروپ کو درحقیقت سیڈ کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے، پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز نمبر ایک سیڈ پر ہے اور وہ گروپ اے کو لیڈ کررہی ہے جبکہ چار مرتبہ کی فاتح چنئی سپرکنگس کو دوسری سیڈ دی گئی ہے اور گروپ بی میں سی ایس کے ٹاپ پر ہے۔
اپنے گروپ میں شامل تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ دو میچ کھیلنا ہوں گے، ایک گھریلو میچ اور ایک اوے گیم ہوگا ۔ ساتھ ہی گروپ اے کو گروپ بی کی دوسری ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلنا ہوگا لیکن اس میں بھی گروپ اے میں سے ٹھیک اسی جگہ پر واقع گروپ بی کی ٹیم سے بھی دو میچ کھیلنے ہوں گے۔
مثال کے طور پر، گروپ اے میں، ایم آئی کو کے کے آر، آر آر ، ڈی اور ایل ایس جی سے دو دو میچ کھیلنے ہوں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ ایم آئی کو سی ایس کے کے خلاف بھی دو مرتبہ کھیلنا ہوگا اور باقی بچی گروپ بی کی ٹیموں کے خلاف ایک مرتبہ مقابلہ کرنا ہوگا۔
ٹھیک اسی طرح گروپ میں آر سی بی کو سی ایس کے، ایس آر ایچ، پی بی کے ایس اور جی ٹی سے دو میچ کھیلنے ہوں گے جبکہ آر آر کے خلاف بھی آر سی بی کادو مرتبہ میچ ہوگا ۔ گروپ اے کی باقی ٹیموں کے خلاف آر سی بی کو ایک میچ کھیلنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: IPL 2022 Auction: نیلامی کے بعد کون سا کھلاڑی کس ٹیم میں ہے، دیکھیں مکمل فہرست
خواتین کی ٹی ٹوئنٹی چیلنج کی واپسی: گورننگ کونسل نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ اس سال خواتین کی ٹی ٹوئنٹی چیلنج ٹرافی ہوگی، جو آخری بار 2020 میں منعقد ہوئی تھی۔
یو این آئی