ETV Bharat / bharat

Rajnath Singh on INS Vikrant آئی این ایس وکرانت ہند بحرالکاہل خطے میں بھارت کی بڑھتی طاقت کا پہلا قدم

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 8:50 PM IST

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سودیشی تکنیک سے اتنا بڑا طیارہ بردار بیڑہ بنانے والا بھارت دنیا کا ساتواں ملک بن گیا ہے۔ یہ ہند بحرالکاہل خطے میں طاقت ور ملک کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے طاقت کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت صرف دفاعی شعبے میں ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی خودکفیل بن رہا ہے۔ Rajnath Singh On INS Vikrant

Etv Bharat
Etv Bharat

وارانسی: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ طیارہ بردار جنگی بیڑہ 'آئی این ایس وکرانت' کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا جانا ہند بحرالکاہل خطے میں ہندوستان کی بڑھتی طاقت کوظاہر کرنے والا پہلا قدم ہے۔Rajnath Singh On INS Vikrant

اترپردیش میں وارانسی کے دو روزہ دورے کے دوسرے دن ہفتہ کو سنگھ نے کاشی وشوناتھ مندر میں درشن پوجن کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ سودیشی تکنیک سے اتنا بڑا طیارہ بردار بیڑہ بنانے والا بھارت دنیا کا ساتواں ملک بن گیا ہے۔ یہ ہند بحرالکاہل خطے میں طاقت ور ملک کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے طاقت کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف دفاعی شعبے میں ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی خودکفیل ہورہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سنگھ کی موجودگی میں جمعہ کو ہندوستانی بحریہ میں آئی این ایس وکرانت کو شامل کیا۔ پوری طرح سے سودیسی تکنیک سے بنے آئی این ایس وکرانت کو کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ نے بنایا ہے۔

اس سے پہلے انہوں نے سنکٹ موچن مندر میں بھی درشن پوجن کیا۔ دورے کے پہلے دن سنگھ نے ایک کتاب کے رسم اجرائی تقریب میں بھی شرکت کی۔ سینئر صحافی ہیمنت شرما کی کتاب'دیکھیں ہماری کاشی' کا اجراء سنگھ کی موجودگی میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اور آر ایس ایس کے سینئر لیڈر دتا ترئیے ہوس بولے نے جمعہ کو کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: PM commissions INS Vikrant: ہند بحرالکاہل اور بحر ہند ملک کی اہم دفاعی ترجیح

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.