بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 35,662 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 281 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ 3,34,17,390 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,44,529 اموات ہوچکی ہیں۔
اس دوران 33,798 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,26,32,222 ہوگئی ہے جبکہ کل ایکٹیو کیسز 3,40,639 ہیں۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹے دوران 2.5 کروڑ ویکسین لگائی گئی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یہ بھی پڑھیں: ممبئی پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں ذاکر کو حراست میں لیا
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی آج سکریٹریز کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے
واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھارت میں کورونا کے 34,403 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔ جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر3,33,81,755 ہو گئی تھی۔اس دوران 37,950 افراد صحت یاب ہوئے، جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,39,056 تھی۔
وہیں حکومت کی جانب سے ویکسینیشن مہم جاری ہے۔