بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34,973 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 260 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر31,74,954 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,42,009 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اس دوران 37,681 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,23,42,299 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 3,90,646 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 72,37,84,586 ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:۔
کل ویکسینیشن: 72,37,84,586
کل صحتیاب افراد:3,23,42,299
اموات کی تعداد:4,42,009
کل کیسز: 3,31,74,954
فعال کیسز: 3,90,646
یہ بھی پڑھیں: اے بی وی پی طلبا نے آئی پی ایس آفیسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا