بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 41,831 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور انفیکشن کی وجہ سے 541 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کل معاملات بڑھ کر 3,16,55,824 ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر 4,24,351 اموات ہوچکی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 37,291 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,07,81,263 ہوگئی ہے جب کہ کل ایکٹیو کیسز 4,08,920 ہیں۔ تاہم ملک میں ویکسینیشن کی کل تعداد 46,15,18,479 ہو گئی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال ایک نظر میں:
کل کیسز: 3,16,55,824
کل صحتیاب افراد: 308,20,521
اموات کی تعداد: 4,24,351
فعال کیسز: 410925
کل ویکسینیشن: 47,02,98,596