بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 4,575 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔ کل کے مقابلے میں 14.6 فیصد زیادہ کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 46,962 ہو گئی ہے۔Corona Active Cases in India
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے 145 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں اب تک 515,355 لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔New Covid Death in India
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 416 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور اس عرصے کے دوران صحت یاب ہونے کی شرح 98.69 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک کل 42,413,566 لوگ انفیکشن سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اب تک اس وائرس سے کل 42,975,883 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ منگل کے روز بھارت میں کورونا کے 3 ہزار 993 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ جبکہ کورونا سے 108 افراد کی موت ہوئی تھی۔