ETV Bharat / bharat

وزیر داخلہ کا جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس

یہ اہم میٹنگ افغانستان میں طالبان کی حکومت سازی کے دور روز بعد منعقد کی گئی ہے، کیونکہ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے کشمیر کی صورتحال بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

وزیر داخلہ کی جموں وکشمیر سیکورٹی صورتحال پر اہم میٹنگ

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 10:27 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دلی میں جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا، جس میں یونین ٹریٹری کے ایل جی منوج سنہا اور پولیس سربراہ دلباغ سنگھ موجود تھے۔

سیکورٹی صورتحال پر اہم میٹنگ
سیکورٹی صورتحال پر اہم میٹنگ
یہ اہم میٹنگ افغانستان میں طالبان کی حکومت سازی کے دور روز بعد منعقد کی گئی ہے کیونکہ تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے سے کشمیری کی صورتحال بھی متاثر ہوسکتی ہے۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں منوج سنہا، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، فوجی چیف جنرل ایم ایم نروانے، ہوم سیکریٹری اجے بھالا، انٹیلی جنس بیورو ڈائریکٹر اروندا کمار، راء چیف سمنت گوئل، بی ایس ایف ڈی جی پنکج سنگھ، سی آر پی ایف چیف کلدیپ سنگھ، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے علاوہ جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا، ای ڈی جی سی آئی ڈی رشمی انجن سویئن موجود تھے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں شرعی قانون نافذ کرنے کے بیان پر محبوبہ مفتی کا خلاصہ

وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال، اندرونی صورتحال، ایل او سی اور امن و قانون برقرار رکھنے کے لئے مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.