ETV Bharat / bharat

آئی آئی ٹی مدراس انڈیا رینکنگ 2021 میں تمام زمروں میں پہلے نمبر پر

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 10:56 PM IST

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 'قومی تعلیمی پالیسی ہمیں اپنی تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر لانے کا بھی موقع فراہم کرتی ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ اداروں کو درجہ بندی کے دائرے میں لانے کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کرنی چاہئے۔

آئی آئی ٹی مدراس
آئی آئی ٹی مدراس

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ رینکنگ فریم ورک کے ذریعے قائم انڈیا رینکنگس 2021 جاری کی۔ جس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنا لوجی، مدراس لگاتار تیسرے سال بھی مجموعی زمرے اور انجینئرنگ میں اول مقام پر برقرار رہا، جب کہ منی پال کالج آف ڈینٹل سائنس منی پال نے ڈینٹل زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پردھان نے کہا کہ ایک مضبوط اور رول ماڈل رینکنگ فریم ورک عالمی تعلیم میں بھارت کے تعاون کے طور پر کام کرے گا۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہماری رینکنگ فریم ورک نہ صرف ملک میں بلکہ عالمی سطح پر بھی، خاص طور پر ترقی پذیر معیشتوں کے لیے بینچ مارک کے طور پر ابھرے۔ انہوں نے علاقائی رینکنگ فریم ورک کو تیار کرنے پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: گیان واپی مسجد: الہٰ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

وزیر نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی ہمیں اپنی تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر لانے کا بھی موقع فراہم کرتی ہے۔ ہمیں زیادہ سے زیادہ اداروں کو درجہ بندی کے دائرے میں لانے کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کرنی چاہئے اور بھارت کو تعلیم کے لیے ایک پسندیدہ مقام بنانے کی جانب اقدامات کرنے چاہئیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.