ETV Bharat / bharat

IFFCO Hires 35 AMU Students: اے ایم یو کے 35 طلباء کا بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے لیے انتخاب - دبئی کی کمپنی آئی ایف ایف سی او

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 35 طلباء کو دبئی کی کمپنی آئی ایف ایف سی او نے ملازمت کے لیے منتخب کیا۔ منتخب ہونے والے طلبہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے۔ IFFCO hires 35 AMU students

اے ایم یو کے 35 طلباء کا بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے لئے انتخاب

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 3:52 PM IST

علیگڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں ڈپلومہ انجینئرنگ کے 35 طلباء کو دبئی کی کمپنی آئی ایف ایف سی او (IFFCO) نے ملازمت کے لیے منتخب کیا جو یونیورسٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ کورونا وبا کے دوران سے ہی طلباء تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی ملازمت کے لیے کافی فکر مند تھے کیونکہ کورونا وبا کے سبب خاصی تعداد میں ملازمت میں کمی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوان بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔ 35 AMU students selected for international employment

اے ایم یو کے 35 طلباء کا بین الاقوامی سطح پر ملازمت کے لئے انتخاب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر ایسے ہی طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملازمت فراہم کرنے کی مستقل کوشش کر رہا ہے اور یہ ان کی کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ اے ایم یو کے 35 طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر ایک ساتھ ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اے ایم یو کی مکینیکل اور الیکٹریکل برانچوں میں ڈپلومہ انجینئرنگ کا کورس مکمل کرنے والے 35 طلبا کو دبئی کی فوڈ پروسیسنگ ملٹی نیشنل کارپوریشن آئی ایف ایف سی او (IFFCO) نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ دفتر کی ایک بھرتی مہم کے توسط سے ملازمت کے لیے منتخب کیا ہے جو یقینا طلبہ کے ساتھ یونیورسٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

منتخب ہونے والے طلباء نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے آپ کو خوش نصیب بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہمارے والدین کسان ہیں، پڑھائی مکمل ہوتے ہی بین الاقوامی سطح پر ملازمت ملنا ہمارے لیے یقینا بہت بڑی کامیابی ہے، جس کے لئے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ منتخب طلبہ نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر اپنے ادارے، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں گے۔ ہم کبھی بھی کمپنی کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے تاکہ مستقبل میں یہ کمپنی دوبارہ یونیورسٹی میں کیمپس پلیسمنٹ کے لئے آئے اور زیادہ تعداد میں طلبہ کو ملازمت فراہم کرے۔

مزید پڑھیں:

NIRF Ranking 2022 : این آئی آر ایف رینکنگ میں اے ایم یو کو گیارہویں مقام، طلبہ کا ردعمل

یونیورسٹی پولیٹیکنیک کے پرنسپل پروفیسر ارشد عمر نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے استاد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے طلباء کے لئے پلیسمنٹ میں مدد کی اور امید ظاہر کی ہے کہ ہمارے یہاں کے طلباء بین الاقوامی سطح پر اپنے ادارے کا نام روشن کریں گے۔ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر سعد حمید نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں اس طرح کی مزید بھرتیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اتنی بڑی تعداد میں بین الاقوامی سطح پر طلبا کا ملازمت کے لئے منتخب ہونا یونیورسٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.