ETV Bharat / bharat

ڈی ایم ایودھیا انوج جھا نے پنچایت انتخابات کے انعقاد پر اٹھائے سوال

author img

By

Published : Apr 29, 2021, 10:57 AM IST

ایودھیا کے ضلع مجسٹریٹ انوج جھا نے کورونا کی ہولناکی کے درمیان پنچایت انتخابات کے انعقاد پر سوال اٹھائے ہیں، انہوں نے بدھ کے دن اپنا درد آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے ایک آفیشیل گروپ میں بیان کیا ہے۔

ڈی ایم ایودھیا انوج جھا نے کورونا میں پنچایت انتخابات کے انعقاد پر اٹھائے سوال

اترپردیش میں کورونا کی خوفناک صورتحال کے درمیان پنچایت انتخابات ہورہے ہیں۔ یوپی کیڈر کے 2009 بیچ کے آئی اے ایس افسر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایودھیا انوج جھا نے کورونا کی خوفناک صورتحال کے درمیان اتر پردیش میں پنچایت انتخابات کے انعقاد پر سوال اٹھایا ہے۔ بدھ کے روز انہوں نے آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے سرکاری گروپ میں ایک پوسٹ کرکے غم و حیرت کا ملا جلا اظہار کیا۔

  • الیکشن کمیشن اور حکومت کی نیت پر سوال

کورونا انفیکشن میں اضافے کے باوجود پنچایت انتخابات کیوں نہیں روکے گئے، ڈی ایم ایودھیا نے حکومت کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے پنچایت انتخابات روکنے کے بارے میں پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کورونا کا بحران بڑھتا ہی جارہا ہے۔ جب 15 اپریل کے آس پاس ریاست میں کورونا کی وبا پھیل رہی تھی تو پھر پنچایت انتخابات کیوں نہیں روکے گئے؟ صرف افسران، ملازمین ہی نہیں، عام عوام بھی کورونا وائرس سے پریشان ہیں۔ اس کے باوجود پنچایت انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے۔ انوج جھا نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے ہم تمام، افسران، ملازمین اور اپنے لوگوں کو کھو رہے ہیں ، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

  • کئی افسران، عہدیدار، ملازمین وائرس سے ہوئے فوت

ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر کی موت پر غمگین اور متاثر ہونے والے ڈی ایم نے بدھ کے روز کہا کہ ایودھیا کے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر آر بی ایس چوہان کے کورونا وائرس کے انفیکشن کے سبب انتقال ہوگیا۔ اس کے علاوہ ایودھیا کے بہت سارے عہدیدار اور دیگر ملازمین بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر کی موت کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایودھیا انوج جھا کو کافی تکلیف ہوئی اور اس کے بعد ہی انہوں نے اس قسم کی پوسٹ کی۔

  • انتخابات کو ملتوی کیوں نہیں کیا گیا سمجھ سے بالاتر ہے

انوج جھا نے آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے واٹس ایپ گروپ پر لکھا- 'انتخابات کو پہلے کیوں نہیں ملتوی کیا گیا یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ خاص طور پر جب ہم پہلے ہی 15 اپریل تک خراب حالت میں تھے۔ ہم اس دن سے پہلے اور بعد تک افسروں اور بہت سارے عملے کو کھو رہے ہیں جو سب سے افسوسناک حصہ ہے۔ انتخابات کی وجہ سے عوام کو کتنا نقصان پہنچا ہے اس کا ہم صرف اندازہ لگا سکتے ہیں۔

  • ڈی ایم نے ای ٹی وی بھارت کو کیا کہا؟

ضلع مجسٹریٹ ایودھیا انوج جھا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے تصدیق کی کہ یہ پوسٹ آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے آفیشیل واٹس ایپ گروپ پر فون پر شیئر کی گئی ہے۔ انہوں نے اس پوسٹ کے بارے میں صرف اتنا کہا کہ انھوں نے ہونے والی تکلیف کو افسران کے ساتھ شیئر کیا۔ اس کورونا وبا کی وجہ سے وہ تمام افسران اور عام لوگوں کی المناک موت سے شدید غمزدہ ہیں۔ اسی لئے انہوں نے یہ پوسٹ لکھی۔ دوسری جانب اس پورے معاملے میں آئی اے ایس ایسوسی ایشن کے صدر دیپک ترویدی سے اسی وقت بات کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن ان سے بات نہیں ہوسکی۔ کچھ روز قبل ترویدی بھی کووڈ مثبت ہوگئے تھے۔

  • چیف سکریٹری کو اس معاملہ کا علم نہیں

اس کے علاوہ ریاست کے چیف سکریٹری راجیندر کمار تیواری نے اس پورے معاملے میں کسی قسم کی معلومات رکھنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے۔ جب معلومات آئیں گی تو وہ اس پر فوکس کریں گے اور اس معاملہ میں کچھ کہہ سکیں گے۔

  • پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

متعدد تنظیموں نے ریاستی الیکشن کمشنر کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں اترپردیش میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور پنچایت انتخابات میں وبا کے پھیلنے کے خدشے کے پیشِ نظر پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اساتذہ کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ، اترپردیش کی انجینئرز ایسوسی ایشن نے بھی پنچایت انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن پنچایت انتخابات ملتوی نہیں کیے گئے اور صورتِ حال خوفناک ہوتی جارہی ہے۔

  • انوج جھا بنے پہلے آئی اے ایس

ڈی ایم انوج جھا، جو حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن سے سوال کرنے والے پہلے آئی اے ایس بن چکے ہیں، قبل ازیں اپوزیشن اور دیگر تمام سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے اترپردیش میں پنچایت انتخابات کروانے کے جواز پر سوالات کیے گئے ہیں، لیکن ایک آئی اے ایس آفیسر کے ذریعہ پنچایت انتخابات نہ روکنے پر سوالیہ نشان کھڑا کرنے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس پر کیا کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.