رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے نیل علاقہ سے پی ڈی پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہاں سینکڑوں کارکنان نے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ جموں میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے نیل علاقہ سے آئے ہوئے لوگوں کا کانگریس میں پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقعے پر وقار رسول وانی نے کہا کہ عام لوگ انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور نیل علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام بھی انڈین نیشنل کانگریس ہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیل علاقہ سے اب کانگریس ہی جیت کے سامنے آئے گی اور وقار رسول اس پسماندہ علاقے کے لیے کام کریں گے۔ Hundreds of PDP workers joined the Indian National Congress in ramban
مزید پڑھیں:۔ JKPCC President on Azad's Resignation کسی کے جانے سے پارٹی ختم نہیں ہوتی