واشنگٹن: امریکہ کے سب سے تیزی سے خشک ہونے والے سب سے بڑے آبی ذخائر ’لیک میڈ‘ میں ایک لاش ملنے کے ایک ہفتہ بعد کئی انسانی باقیات ملے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق پارک کے اہلکاروں کو ہفتے کے روز حوض سے نئے انسانی باقیات ملنے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پہلی بار یکم مئی کو اس ذخائر سے ایک لاش ملی تھی۔ تفتیش کاروں نے بتایا کہ یہاں سے ملنے والی لاش 1970-80 کی دہائی کی ہے جسے گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ Human Remains Recovered From Aquifers
دریں اثنا پولیس نے کہا کہ آبی ذخائر میں نیچے جانے پر مزید لاشیں ملیں گی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 2000 سے لیک میڈ کی سطح گر رہی ہے اور گزشتہ کئی برسوں سے خشک سالی کی صورتحال مزید خراب ہوئی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق ایسا موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ گزشتہ ماہ آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
- مزید پڑھیں:۔ قیدخانہ سے برآمد انسانی باقیات
یو این آئی