ETV Bharat / bharat

Hotel Owners Warned Of Burning Coal By MCD: کوئلہ جلانے پر ہوٹل مالکان کو چالان کی وارننگ

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 1:40 AM IST

Updated : Jan 14, 2022, 2:13 AM IST

ایم سی ڈی اہلکاروں کی وارننگ کے بعد ذائقہ ریسٹورنٹ کے منیجر نوید نے بتایا کہ ایم سی ڈی کے اہلکار یہاں آئے تھے اور لکڑی کے کوئلہ جلانے پر ان کا نام نوٹ کرکے لے گئے ہیں اور کہا ہے کہ ان کا چلان ہوگا۔Hotel Owners Warned Of Burning Coal By MCD

کوئلہ جلانے پر ہوٹل مالکان کو چالان کی وارننگ

قومی دارالحکومت کا مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں آج ایم سی ڈی کے عملہ کے ذریعہ کھانے کے ہوٹلوں، تکے وکباب بنانے والی دکانوں میں لکڑی کے کوئلے کی آگ جلانے پر وارننگ دی گئی اور کہا کہ وارننگ کی خلاف ورزی پر آلودگی پھیلانے کے الزام میں چالان کیا جائے گا، ایم سی ڈی کے افسران کی وارننگ کے بعد دکانداروں میں کھلبلی ہے۔ Hotel Owners Warned Of Burning Coal By MCD

تفصیلات کے مطابق شاہین باغ ان دنوں لذیذ کھانوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں دور دراز سے لوگ کھانے کے لیے آتے ہیں جس کی وجہ سے شاہین باغ کے 40 فٹا روڈ پر ہمیشہ بھیڑ لگی رہتی۔ اس دوران ہوٹل میں معیاری کھانہ بنانے کے لیے لکڑی کے کوئلے کا استعمال کیا جاتا ہے، تکے کباب وغیرہ خاص طور پر کوئلے کی آگ میں سینکی جاتی ہے، جس کی وجہ سے دھواں ہونا فطری بات ہے۔ ایسے میں ایم سی ڈی کے عملہ نے شاہین باغ کے چالیس فٹا روڈ پر پہنچ کر کوئلہ جلانے والے دکانداروں کو نشان زد کرکے لسٹ بنائی اور انہیں سخت لہجہ میں آئندہ نہ جلانے کی وارننگ دی اور کہا کہ اگر وارنگ کی خلاف ورزی مسلسل جاری رہی تو مجبوراً ان کی دکان کا چالان کاٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi High Court Instruction to MCD:'ایم سی ڈی جامعہ نگر قبرستان سے تجاوزات ہٹائے'

اس دوران ای ٹی وی بھارت نے جب ایم سی ڈی کے عملہ سے جانکاری لینی چاہی تو وہ بچتے ہوئے نظر آئے اور کیمرہ کے سامنے بولنے سے کترانے لگے۔ اس دوران ایم سی ڈی کے اہلکار ایس وائی جسپال سنگھ نے بتایا کہ یہاں زیادہ بھیڑ ہوتی ہے، دکانداروں نے انکروچمنٹ کر رکھا ہے۔ کوڑا کچرا باہر پھینک دیتے ہیں، جس کی وجہ سے یہاں موجود دکانداروں کی نشاندہی کرکے انہیں وارننگ دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ ایسا قدم نہ اٹھائیں ،حالانکہ دکانداروں کو لکڑی کے کوئلے جلانے پر دھمکی دی گئی اور کہا کہ آئندہ لکڑی کا کوئلہ نہ جلائیں۔

ایم سی ڈی اہلکاروں کی وارننگ کے بعد ذائقہ ریسٹورنٹ کے منیجر نوید نے بتایا کہ ایم سی ڈی کے اہلکار یہاں آئے تھے اور لکڑی کے کوئلہ جلانے پر ان کا نام نوٹ کرکے لے گئے ہیں اور کہا ہے کہ ان کا چلان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئلہ پر پابندی نہیں ہے۔ اس کے باوجود ایم سی ڈی کے اہلکار ریسٹورنٹ مالکان کو پریشان کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

وہیں ایک دکاندار محمد امن خان نے بتایا کہ دکانداروں کو پریشان کرنے کے لیے ایم سی ڈی کے اہلکار بتاکر یہاں آتے ہیں اوردکانداروں کے چالان کاٹے جاتے اور پریشان کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ دہلی میں لکڑی کا کوئلہ جلانے کی اجازت ہے اس کے باوجود ایم سی ڈی کے اہلکار ہوٹل مالکان کو گمراہ کرکے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

Last Updated : Jan 14, 2022, 2:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.