ETV Bharat / bharat

حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ اب کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ - حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ اب کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ

افغانستان پر کنٹرول کے بعد جہاں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری ہے وہیں مختلف افغان رہنماوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔

حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ اب کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ

author img

By

Published : Sep 10, 2021, 6:09 PM IST

Updated : Sep 10, 2021, 6:33 PM IST

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے وہاں سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیے ہیں۔

'حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ اب کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ'

ذرائع کے مطابق طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی زیر گردش ہیں۔ تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ 'طالبان نے افغانستان کی ایک مشہور فیلڈ سے طالبان مخالف مرحوم افغان جنگجو احمد شاہ مسعود کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں'۔

مزید پڑھیں: 'آر ایس ایس، بی جے پی سے جموں و کشمیر کی جامع ثقافت کو نقصان پہنچ رہا ہے'

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد کابل ائیرپورٹ پر افرا تفری کا عالم تھا اور 30 اگست کو امریکی فوج کے انخلا سے قبل ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں اور افغان شہریوں نے افغانستان کو چھوڑا۔ امریکی انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہو گیا تھا تاہم قطر اور ترکی کی جانب سے تکنیکی ٹیمیں بھیج کر کابل ائیرپورٹ کا نظام دوبارہ فعال بنایا گیا۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 10, 2021, 6:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.