پریاگ راج: الہٰ آباد ہائی کورٹ وارانسی کی گیان واپی مسجد میں واقع مبینہ شرنگر گوری کی باقاعدہ پوجا کے حکم کے خلاف درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ 29 نومبر کے بعد 30 نومبر کو بھی سماعت ہوئی تھی، یہ حکم جسٹس جے جے منیر نے دیا تھا۔ جسٹس جے جے منیر انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔ الہٰ آباد ہائی کورٹ میں گیان واپی مسجد کے احاطہ میں واقع مبینہ شرنگر گوری کی باقاعدہ پوجا کے معاملے میں وارانسی کی عدالت نے مسلم فریق کے اعتراض کو مسترد کر دیا۔ اس حکم کے جواز کو الہٰ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ سینئر وکیل ایس ایف اے نقوی نے کہا تھا کہ شرنگر گوری کی باقاعدہ پوجا نہیں کی جاتی تھی۔ یہ سال میں صرف ایک بار ہوتا رہا ہے۔ اب جگہ تبدیل کی جا رہی ہے جس سے مذہبی کردار متاثر ہو گا۔ یہ پلیسس آف ورشپ ایکٹ 1991 کے سیکشن 4 کے تحت نہیں کیا جا سکتا۔ Gyanvapi shringar gauri case hearing in allahabad high court
مزید پڑھیں:۔ Gyanvapi case وارانسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں گیان وایی کے پانچ معاملوں پر سماعت آج
الہٰ آباد ہائی کورٹ میں گیان واپی شرینگر گوری تنازعہ کے بارے میں مندر کے وکیل وشنو شنکر جین کا کہنا ہے کہ 15 اگست 1947 سے پہلے شرینگر گوری کی پوجا کی جاتی رہی ہے اور اب بھی ہو رہی ہے۔ اس لیے اس معاملے میں پلیسس آف ورشپ ایکٹ کی دفعہ 4(1) لاگو نہیں ہوگی۔ عبادت سے اس جگہ کا مذہبی کردار نہیں بدلے گا۔ اسکند پران میں بھی مندر کا تفصیلی ذکر ہے۔ مقدمہ پوری ایمانداری کے ساتھ لکھا گیا ہے۔ پہلے سے ہو رہی عبادت کو روکنے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔