ETV Bharat / bharat

شب معراج و شب برات کے موقع پر مساجد کے لیے گائیڈ لائن جاری - Shab Barat

مہاراشٹر حکومت نے شب معراج اور شب برات پر کسی بھی قسم کا عوامی جلسہ و مذہبی جلسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کھلے میدان میں جلسوں کی مشروط اجازت دی ساتھ ہی جسمانی فاصلہ کو برقرار رکھنا لازمی قرار دیا۔

شب معراج و شب برات کے موقع پر مساجد کے لیے گائیڈ لائن جاری

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 7:37 PM IST

ممبئی شب معراج اور شب برات کے پیش نظر عوامی جلسے ، جلوس اور تقریبات پر مہاراشٹر حکومت نے پابندی عائد کر دی ہے کیونکہ ریاست میں کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس کے پس منظر میں ریاستی سرکار نے شب معراج اور شب برات کے لیے رہنمایانہ اصول مرتب کئے ہیں جس پر عمل آوری لازمی ہوگی۔

شب معراج و شب برات میں تمام مسلمان اپنے اپنے حلقوں میں مساجد ، عبادتگاہوں اور خانقاہوں میں حاضری دے کر عبادت و ریاضت کرتے ہیں اور شب معراج و شب برات میں رات بھر عبادت میں مشغول رہتے ہیں جس کی وجہ سے مساجد اور قبرستانوں میں بھیڑ بھاڑ ہوتی ہے۔

شب معراج و شب برات کے موقع پر مساجد کے لیے گائیڈ لائن جاری
شب معراج و شب برات کے موقع پر مساجد کے لیے گائیڈ لائن جاری

اس لئے امسال شب معراج و شب برات پر بھیڑ بھاڑ کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور مقررہ حد میں ہی مساجد اور قبرستانوں میں عبادت وریاضت کی اجازت ہوگی 11 مارچ کی شب سے 12 مارچ کی صبح تک کسی بھی قسم کے جلسے جلوس اور عوامی تقریبات پر پابندی رہے گی اسی طرح 28 مارچ شب برات میں بھی کسی بھی قسم کی تقریبات و جلوس و عوامی جلسے پر پابندی بر قرار رہے گی۔

شب معراج و شب برات کے پیش نظر مساجد میں نمازیوں کو عبادت کی اجازت ہے لیکن مرحلہ وار 40 سے 50 نمازیوں کو ہی جسمانی فاصلہ بر قرار رکھ کر مساجد و قبرستانوں و مذہبی مقامات میں جانے کی اجازت ہوگی اسکے ساتھ ہی ماسک لگانا لازمی ہوگی

مساجد اور اس کے اطراف میں دکانوں اور دیگر کاروبار کے لئے جسمانی فاصلہ اور دیگر کورونا وبا کے اصول و ضوابط کی پابندی لازمی ہے شب معراج اور شب برات میں مذہبی پروگرام کے لئے کھلے میدان میں اجازت ہوگی لیکن اس کے لئے اصولوں کی پابندی لازمی ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جانا ضروری ہے کہ یہاں بھیڑ بھاڑ نہ ہو۔

کورونا وبا کے سبب دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے اس کی پاسداری ضروری ہے شب معراج اور شب برات کے وعظ اور دیگر مذہبی تقریبات کے لئے اجازت نامہ ضروری ہے اس کے ساتھ ہی آن لائن ، کیبل نیٹ ورک ، ویب سائٹس اور دیگر سوشل سائٹس پر مذہبی تقریبات نشر کی جائے کورونا وبا کے سبب اصول و ضوابط کی پابندی لازمی ہے اور باز آبادکاری محکمہ ،محکمہ صحت اور بی ایم سی کے وضع کردہ اصول و بندشوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

ریاستی حکومت نے کورونا وبا کے دوران جو حکمنامہ جاری کیا ہے وہ مہاراشٹر حکومت کے آن لائن ویب سائٹس پر موجود ہے ۔ممبئی پولیس نے بھی اس سلسلے میں تمام مساجد اور قبرستانوں سمیت دیگر خانقاہوں میں بندوبست تعینات کیا ہے ممبئی پولیس باضابطہ طور پر دونوں بڑی راتوں میں اصولوں کی پابندی کے لئے مساجد اور خانقاہوں کے باہر تعینات رہے گی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.