ETV Bharat / bharat

کسان بہادری سے ڈٹا ہے اور حکومت کو ان کی بات سننی پڑے گی: راہل - اردو نیوز

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زرعی ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرنے والے مشتعل کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کسان ملک کے ان داتا اور بھارت کے بھاگیہ ودھاتا ہے، لہٰذا حکومت کو ان کے مطالبات کو قبول کرنا چاہیے۔

rahul gandhi
راہل گاندھی
author img

By

Published : Sep 6, 2021, 3:29 PM IST

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "ڈٹا ہے، نڈر ہے، ادھر ہے، بھارت بھاگیہ ودھاتا۔" اسی کے ساتھ انہوں نے کسانوں کی تحریک کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں ہزاروں کسان اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کررہے ہیں۔

tweet
ٹویٹ

کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کا کسان اپنے مطالبےاتپر ثابت قدم ہے اور وہ احتجاج کرتے ہوئے کسی سے نہیں ڈرتا۔

انہوں نے کہا کہ کسان ملک کو اناج دینے والا اور بھاگیہ ودھاتا ہے۔ اس ٹویٹ کے ذریعے انہوں نے مشتعل کسانوں کی 'مہا پنچایت' کی حمایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:کسان بی جے پی سے تنگ آچکے ہیں: گہلوت

واضح رہے کہ مظفر نگر میں کسان رہنما راکیش ٹکیت نے اتوار کو 'مہا پنچایت' بلایا تھا جس میں بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ اس مہا پنچایت میں ٹکیت نے کہا کہ جب تک کسانوں کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.