ETV Bharat / bharat

Gehlot Govt On Madrasas گہلوت حکومت نے 500 مدارس میں اسمارٹ کلاس روم سمیت دیگر تجاویز کو دی منظوری

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 500 مدارس میں اسمارٹ کلاس روم، اسردا پینے کے پانی کے پروجیکٹ کے لیے چھ نئے دفاتر کے قیام اور چار ذیلی صحت مراکز کو پی ایچ سی میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ گہلوت نے بجٹ سال 2022-23 میں مرحلہ وار رجسٹرڈ مدارس میں انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ اسمارٹ کلاس روم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت پہلے مرحلے میں آنے والے سال میں 500 مدارس کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔Gehlot Govt On Madrasas

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 10:03 PM IST

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے 500 مدارس میں اسمارٹ کلاس روم، اسردا پینے کے پانی کے پروجیکٹ کے لیے چھ نئے دفاتر کے قیام اور چار ذیلی صحت مراکز کو پی ایچ سی میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔Gehlot Govt On Madrasas

وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مدارس کو جدید ٹکنالوجی سے جوڑنے اور بہتر تعلیم کے لیے ان میں اسمارٹ کلاس روم جیسی مختلف سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے لیے 13.10 کروڑ روپے کے اضافی بجٹ کو منظوری دی ہے۔

راجستھان مدرسہ بورڈ کے ذریعہ رجسٹرڈ مدارس میں سے 500 مدارس میں اسمارٹ کلاس رومز کے قیام کے لیے فی مدرسہ 2.62 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گہلوت نے بجٹ سال 2022-23 میں مرحلہ وار رجسٹرڈ مدارس میں انٹرنیٹ کی سہولت کے ساتھ اسمارٹ کلاس روم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت پہلے مرحلے میں آنے والے سال میں 500 مدارس کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اشوک گہلوت نے ایسٹ راجستھان کینال پروجیکٹ (ای آرسی پی) کے تحت اسردا پینے کے پانی کے پروجیکٹ کے لیے چھ نئے دفاتر کے قیام کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ یہ تمام دفاتر ضلع دوسا میں کھولے جائیں گے۔ مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ (ای آرسی پی) کے تحت، دوسا اور سوائی مادھو پور اضلاع میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے اسردا پینے کے پانی کا پروجیکٹ بنایا جا رہا ہے۔ 3651 کروڑ روپے کے اسردا پینے کے پانی کے پروجیکٹ سے دونوں اضلاع کے 1256 گاؤں اور 6 شہروں میں پینے کے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اشوک گہلوت نے چھ نئے دفاتر میں ایڈیشنل چیف انجینئر کے لئے ایک، سپرنٹنڈنگ انجینئر کے لئے ایک، ایگزیکٹو انجینئر کے لئے چھ، اسسٹنٹ انجینئر کے لئے 14 سمیت کل 65 آسامیاں پیدا کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نئے دفاتر میں فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کے لیے 18 لاکھ روپے کی رقم کی منظوری بھی دی ہے۔ مذکورہ منظوری سے اسردا آبی پروجیکٹ کے موثر نفاذ میں مدد ملے گی اور اسکیم کے مقررہ وقت میں مکمل ہونے پر علاقے میں عام لوگوں کو پینے کے پانی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Digital Libraries In Residential School راجستھان کے 344 رہائشی اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی جائیں گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.