آگرہ: اترپردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل میں نماز ادا کرنے والے حیدرآباد کے چار سیاحوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ یہ چاروں سیاح بدھ کو تاج دیکھنے آئے تھے۔ سی آئی ایس ایف نے سیاحوں کو تاج گنج پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر درج کر کے چاروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ بدھ کو حیدرآباد سے چار سیاح تاج محل دیکھنے آئے تھے۔ اس دوران انہوں نے شام کو تاج محل احاطے میں واقع شاہی مسجد میں نماز ادا کی۔ اس پر وہاں تعینات سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں نے چاروں سیاحوں کو حراست میں لے لیا۔ تاج گنج پولیس اسٹیشن نے سی آئی ایس ایف کی شکایت پر اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ Four tourists From Hyderabad Arrested For Offered Namaz In Taj Mahal
مزید پڑھیں:۔ تاج محل میں بھگوا پرچم لہرانے والے چار گرفتار
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ راج کمار پٹیل نے کہا کہ تاج محل کی شاہی مسجد میں صرف جمعہ کے دن ہی نماز ادا کی جاتی ہے۔ اے ایس آئی ایکٹ اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق دوسرے دنوں میں نماز پڑھنے اور دوسری نئی روایات شروع کرنے پر پابندی ہے۔ اس لیے سیاحوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔