ETV Bharat / bharat

Army helicopter crash in Arunachal Pradesh اروناچل پردیش میں فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 9:50 PM IST

فوج کا ایک جدید ہلکا ہیلی کاپٹر آج اروناچل پردیش کے ایک دور افتادہ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے چار کی لاشیں مل گئی ہیں۔Army helicopter crash in Arunachal Pradesh

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: فوج کا ایک جدید ہلکا ہیلی کاپٹر آج اروناچل پردیش کے ایک دور افتادہ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار پانچ میں سے چار اہلکاروں کی موت ہو گئی فوج کے مطابق یہ حادثہ صبح 10.43 بجے اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے اپر سیانگ ضلع میں ٹیک آف کر رہا تھا تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا پتہ لگانے کے لئے فضائیہ اور فوج کی مشترکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپر تلاشی مہم شروع کی جس میں ایک ایم آئی-17 اور دو جدید ہلکے ہیلی کاپٹر اور فوج کی تین ٹکڑیاں شامل تھیں۔Army helicopter crash in Arunachal Pradesh

فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے چار کی لاشیں مل گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: MiG 29K Fighter Aircraft Crashes بحریہ کا مگ 29 جنگی طیارہ گوا میں گر کر تباہ

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.