ETV Bharat / bharat

Four Killed in Land Dispute: زمینی تنازعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل - امیٹھی میں زمینی تنازعہ معاملہ

ضلع امیٹھی میں ایک زمینی تنازعہ کے سبب چار افراد کی موت ہوگئی جب کہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جب کہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ Four Killed And Six Injured in Land Dispute In Amethi

زمینی تنازعہ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 7:47 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع امیٹھی میں زمین کا تنازعہ خونریزی میں بدل گیا، جس کے بعد ایک خاندان نے دوسرے خاندان پر لاٹھیوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ اس لڑائی میں چار افراد ہلاک ہو گئے جب کہ چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

معاملہ امیٹھی کے گنگواچ کے راجا پور کوہر کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں رہنے والے سنکاتا پرساد کے گھر کے پاس گرام سبھا کی زمین پڑی ہے۔ اس پر گاؤں کے رام دلارے، برجیش اور اکھلیش نے زبردستی قبضہ کرلیا۔ جب سنکتا پرساد نے اعراض کیا تو مخالفین نے سنکتا پرساد اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔

معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے سنکاتا پرساد، ہنومان یادو، دھنو دیوی، نائکا دیوی، راجکمار یادو، اشوک کمار کو لاٹھیوں سے مارا پیٹا اور تیز دھار ہتھیاروں سے ان پر حملہ کیا۔ اس حملے کے بعد سب کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران سنکتا یادو، ہنومان یادو، امریش یادو اور پاروتی یادو کی موت ہوگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جب کہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.