ETV Bharat / bharat

Chanda Kochhar آئی سی آئی سی آئی کی سابق سی ای او چندا کوچر گرفتار

ویڈیوکون کو لون معاملے میں سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے جمعہ کی شام آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق ایم ڈی اور سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر لیا۔ الزام ہے کہ جب چندا کوچر آئی سی آئی سی آئی بینک کی سربراہ تھیں تو انہوں نے ویڈیوکان گروپ کو قرض دیا تھا۔ بدلے میں چندا کے شوہر دیپک کوچر کی کمپنی Nu Renewable کو ویڈیوکان سے سرمایہ کاری ملی۔ex-ICICI Bank CEO, husband Deepak Kochhar arrested in Videocon loan case

دیپک کوچر
دیپک کوچر
author img

By

Published : Dec 23, 2022, 10:43 PM IST

جانچ ایجنسی نے جمعہ کی شام آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق ایم ڈی اور سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر لیا۔ الزام ہے کہ جب چندا کوچر آئی سی آئی سی آئی بینک کی سربراہ تھیں تو انہوں نے ویڈیوکان گروپ کو قرض دیا تھا۔ بدلے میں چندا کے شوہر دیپک کوچر کی کمپنی Nu Renewable کو ویڈیوکان سے سرمایہ کاری ملی۔ویڈیوکون کو لون معاملے میں سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے جمعہ کی شام آئی سی آئی سی آئی بینک کی سابق ایم ڈی اور سی ای او چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر لیا۔ الزام ہے کہ جب چندا کوچر آئی سی آئی سی آئی بینک کی سربراہ تھیں تو انہوں نے ویڈیوکان گروپ کو قرض دیا تھا۔ بدلے میں چندا کے شوہر دیپک کوچر کی کمپنی Nu Renewable کو ویڈیوکان سے سرمایہ کاری ملی۔ex-ICICI Bank CEO, husband Deepak Kochhar arrested in Videocon loan case

ذرائع کے مطابق 2012 میں ویڈیوکان گروپ کو آئی سی آئی سی آئی بینک نے قرض دیا تھا۔ جو بعد میں این پی اے بن گیا اور بعد میں اسے ’’بینک فراڈ‘‘ کہا گیا۔ ستمبر 2020 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دیپک کوچر کو گرفتار کیا۔ درحقیقت 2012 میں چندا کوچر کی زیرقیادت آئی سی آئی سی آئی بینک نے ویڈیوکان گروپ کو 3,250 کروڑ کا قرض دیا تھا اور چھ ماہ بعد وینوگوپال دھوت کی ملکیت والی میسرز سپریم انرجی نے میسرز نیو پاور رینیوایبلز کو 64 کروڑ کا قرض دیا تھا۔ جس میں دیپک کوچر کا 50 فیصد حصہ ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی آئی سی آئی بینک اور ویڈیوکان کے شیئر ہولڈر اروند گپتا نے وزیر اعظم ریزرو بینک اور SEBI کو ایک خط لکھ کر ویڈیوکان کے چیئرمین وینوگوپال دھوت اور آئی سی آئی سی آئی کے سی ای او اور ایم ڈی چندا کوچر پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا الزام لگایا ہے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دھوت کی کمپنی ویڈیوکون کو آئی سی آئی سی آئی بینک سے 3250 کروڑ روپے کا قرض دیا گیا تھا اور اس کے بدلے میں دھوت نے اپنا پیسہ نوپاور میں لگایا تھا، جو چندا کوچر کے شوہر دیپک کوچر کے ذریعہ چلائی جانے والی متبادل توانائی کمپنی ہے۔

الزام ہے کہ اس طرح چندا کوچر نے وینوگوپال دھوت کو اپنے شوہر کی کمپنی کا فائدہ پہنچایا۔ سال 2018 میں اس انکشاف کے بعد چندا کوچر کو بینک سے استعفیٰ دینا پڑا۔ سی بی آئی نے اس سے قبل فروری 2018 میں اس معاملے میں ابتدائی تحقیقات (PE) درج کی تھی۔

مزید پڑھیں:چندا کوچر کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.