ETV Bharat / bharat

Congress on MSP آٹھ سالوں سے ایم ایس پی بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہے، سرجے والا

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 3:52 PM IST

کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سچائی یہ ہے کہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران ایم ایس پی میں اضافہ کرنے کے بجائے 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ 'بھاجپائی شکونی چوسر نے کسان کی زندگی کو مشکل بنا دیا۔ نہ قیمت + 50 فیصد، نہ ہی مناسب قیمت، نہ ہی کافی خریداری، نہ ہی ایم ایس پی قانون بنارہے ہیں۔Congress On MSP

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن سچائی یہ ہے کہ پچھلے آٹھ سالوں کے دوران ایم ایس پی میں اضافہ کرنے کے بجائے 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔Congress On MSP

سرجے والا نے کہاکہ 'دیوالی کی ہلچل کی وجہ سے کسان کی محنت کا ایم ایس پی پھر کھو گیا ہے۔ مودی حکومت نے ربیع کی فصلوں کے ایم ایس پی کا اعلان کر کے اپنی پیٹھ تھپتھپائی، لیکن کسان کو دھوکہ دیا اور اسے خون کے آنسو بہانے کے لیے چھوڑ دیا۔ نہ میڈیا کی توجہ، نہ کوئی ماہرین کی رائے۔"

انہوں نے کہاکہ 'بھاجپائی شکونی چوسر نے کسان کی زندگی کو مشکل بنا دیا۔ نہ قیمت + 50 فیصد، نہ ہی مناسب قیمت، نہ ہی کافی خریداری، نہ ہی ایم ایس پی قانون بنارہے ہیں۔ مودی جی نے 2014 میں وعدہ کیا تھا کہ وہ کسانوں کو 50 فیصد قیمت دیں گے۔ قیمت + 50 فیصد سے دور، اعلان کردہ اہم ایس پی تو خود بی جے پی حکومتوں کی طرف سے مانگی گئی ایم ایس پی کی شرح سے بھی کم ہے۔

سرجے والا نے کہاکہ "کڑوا سچ یہ بھی ہے کہ مودی حکومت صرف ایم ایس پی کا اعلان کرتی ہے.... ایم ایس پی پر نہیں خریدتی، چارٹ دیکھیں ایم ایس پی قانون ضروری ہے۔ لیڈر بیان بازی کر سکتا ہے، لیکن اعداد و شمار جھوٹ نہیں بولتے۔ کانگریس-یو پی اے حکومت نے ایم ایس پی میں 205 فیصد اضافہ کیا۔ مودی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایم ایس پی ملک کی مہنگائی کی شرح سے بھی کم ہے….یعنی مہنگائی زیادہ بڑھی اور ایم ایس پی کم ملا۔

دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ملک کے لوگوں اور میڈیا سے اپیل کی کہ 'دیوالی پر دو منٹ کے لیے ملک کے 70 کروڑ کسانوں اور کھیت مزدوروں کے بارے میں سوچیں اور بولئے اس محنت کش کسان مزدور کے بارے میں جس کی وجہ سے آپ کا چولہا جلتا ہے چاہے وہ خود کو ہی کیوں نہ مٹادے۔'

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آسمان اور زمین سب کچھ فروخت کر دیں گے: کانگریس

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.