ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر عبادت گاہوں اور خانقاہوں میں صاف صفائی اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔ وہیں ان کی عمر درازی کے لیے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔
اندور وقف بورڈ کے ضلع صدر ڈاکٹر شکیل راج نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کا دن 17 ستمبر کو ہے، ایسے میں ہم لوگوں نے ان کے پیدائش پر خانقاہ عبادت گاہوں کی صاف صفائی اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی دعائیں کر رہے ہیں کہ ان کی سرپرستی ہمیشہ برقرار رہے۔
مزید پڑھیں:
وزیراعظم مودی نے'من کی بات' کے لیے لوگوں سے تجاویز طلب کیں
وہی بھارتی جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے منظور احمد نے کہا کی کل ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کا دن ہے جنہوں نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے ایسے وزیر اعظم کی یوم پیدائش پر ہم خانقاہوں صاف صفائی کا دور جاری رکھا ہے وہی ضرورت مندوں میں کھانا بھی تقسیم کر رہے ہیں اقلیتی مورچہ 17 ستمبر کو بھی تقریبات کا انعقاد کرے گا اور عمر درازی کے لیے دعا کرتے ہیں۔