ETV Bharat / bharat

Monkeypox in India: بھارت میں منکی پاکس سے متاثر پہلے مریض کی تشخیص

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 9:31 PM IST

بھارت میں منکی پاکس کا پہلا کیس ریاست کیرالا میں رپورٹ ہوا ہے۔ Monkeypox in India کیرالہ کا یہ رہائشی حال ہی میں متحدہ عرب امارات سے واپس آیا تھا۔

first case of monkeypox reported in kerala
بھارت میں پہلے مونکی پوکس سے متاثر مریض کی تشخیص

کیرلا کے وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تین دن پہلے ریاست پہنچنے والے ایک شخص میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ Monkeypox in India ذرائع نے بتایا کہ اس کا نمونہ پونے وائرولوجی انسٹی ٹیوٹ کو بھیجا گیا تھا اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ متاثرہ شخص کو تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ مریض کے قریبی رابطوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے اور وہ تمام لوگ بھی فی الحال زیر نگرانی ہیں۔ جن میں اس کے والد، والدہ، ایک ٹیکسی ڈرائیور، ایک آٹو ڈرائیور اور ٹیکسی پر بیٹھے 11 ساتھی مسافر شامل ہیں۔ وزیر صحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ بیماری کے ابتدائی رابطوں تک پھیلنے کا اندیشہ ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس سال، عالمی ادارہ صحت (WHO) نے 39 ممالک سے 1,600 سے زیادہ تصدیق شدہ اور تقریباً 1,500 مشتبہ کیسز رپورٹ کیے ہیں، ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے منگل کو کہا کہ منکی پوکس کا عالمی پھیلاو واضح طور پر غیر معمولی اور تشویشناک ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.