ETV Bharat / bharat

دہلی: نریلا کی پلاسٹک فیکٹری میں شدید آتشزدگی

دہلی کے مضافاتی علاقے نریلا میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ آگ فیکٹری کی تیسری منزل پر لگی اور تینوں منزلوں تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف تھیں۔ کسی کے اندر پھنسے ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔

دہلی کے مضافاتی علاقے نریلا کی پلاسٹک فیکٹری میں شدید آتشزدگی

author img

By

Published : May 2, 2021, 11:22 AM IST

Updated : May 2, 2021, 1:00 PM IST

دہلی انڈسٹریل ایریا کے علاقے نریلا میں واقع پلاسٹک دانا فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بتایا جارہا ہے کہ فیکٹری کی تیسری منزل پر آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس وقت یہ آگ لگی اس وقت مزدور فیکٹری کے اندر موجود نہیں تھے۔

دہلی: نریلا کی پلاسٹک فیکٹری میں شدید آتشزدگی

پولیس کے مطابق آگ سے اور زیادہ نقصان نہ ہو اس کے لیے فیکٹری کے اندر رکھے ہوئے پلاسٹک کے دانے اور کیمیکل کو باہر نکالا جارہا ہے۔ تاکہ آگ بھیانک شکل اختیار نہ کرے۔ لیکن اب تک تقریباً تمام سامان جل کر راکھ ہوچکا ہے۔ جس طرح فیکٹری میں آگ لگی ہوئی ہے اس سے آس پاس کی فیکٹریوں کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ تاہم 24 فائر انجن اور 100 کے قریب فائر کارکن آگ بجھانے کے کاموں میں مصروف ہیں۔

قبل ازیں آگ لگنے کے فوری بعد اس کی خبر فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کی ٹیمیں اور سی اے ٹی ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ اس حادثے میں کسی کے پھنس جانے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے، جب کہ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر فائر افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد ہی یہ واضح ہوسکے گا کہ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ کیا ہے۔ اس وقت آگ پر قابو پانے میں لگ بھگ ایک سو فائر فائٹرز اور چوبیس سے زیادہ گاڑیاں مصروفِ عمل ہیں۔

Last Updated : May 2, 2021, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.