ETV Bharat / bharat

ہریانہ: کسانوں نے 12 بجے رات میں ٹول پلازہ فری کر دیا

حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ پولیس اور سی آئی ڈی کو ان کسانوں کے صبح آنے کی اطلاع تھی لیکن یہ کسان رات 12 بجے ہی ٹول پلازہ پہنچ گئے۔

author img

By

Published : Dec 12, 2020, 10:17 AM IST

ہریانہ: کسانوں نے 12 بجے رات میں ٹول پلازہ فری کر دیا
ہریانہ: کسانوں نے 12 بجے رات میں ٹول پلازہ فری کر دیا

12 دسمبر کو کسانوں نے کال دی تھی کہ ٹول پلازہ کو عوام کے لیے ٹول فری کر دیا جائے گا، سبھی کو انتظار تھا کہ صبح ہوگی اور کسان ٹول پلازہ پہنچیں گے اور اس کے بعد ٹول بند کر دیا جائے گا اور گاڑیاں بغیر ٹول دیے ہی جائیں گی، لیکن دیر رات 12 بجے کسان ہریانہ کے کرنال بستاڑا ٹول پلازہ پہنچے اور سبھی گاڑیوں کو فری میں نکلنے کے لیے بول دیا۔

اس دوران ٹول بوتھ میں بیٹھے کچھ ملازمین وہاں سے چلے گئے اور کچھ وہیں بیٹھے رہے، لیکن گاڑیوں کی پرچی نہیں کاٹی کیوں کہ کسان موقعے پر ہی موجود تھے اور ٹول پلازہ کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

حیرانی کی بات تو یہ ہے کہ پولیس اور سی آئی ڈی کو ان کسانوں کے صبح آنے کی اطلاع تھی لیکن یہ کسان رات 12 بجے ہی ٹول پلازہ پہنچ گئے۔

بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے کچھ کسان ہریانہ کے تھے اور کچھ پنجاب کے سبھی کی ایک ہی مانگ تھی کسانوں کی مانگ پر حکومت توجہ دے اور تینوں زرعی قوانین واپس لیا جائے۔ ان کسانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت ان کے مطالبات نہیں مانتی ہے تو آگے بھی دھرنا ایسے ہی چلتا رہے گا، کبھی بازار بند تو کبھی ٹول بند ہوتے رہیں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ کسانوں نے 8 دسمبر کو ہی اعلان کیا تھا کہ 12 دسمبر کو وہ ٹول پلازہ فری کرائیں گے اور جئے دہلی شاہراہ کو بند کر دیں گے، ان کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان مانگیں نہیں مانی جائیں گی وہ اپنے احتجاج جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.