ETV Bharat / bharat

Bharat Bandh: کسانوں کا 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان

کسان تنظیموں نے 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا مطالبہ ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔

کسانوں کا 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 12:57 PM IST

کسانوں نے 27 ستمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے، بتادیں کہ کسانوں کی تحریک کئی مہینوں سے جاری ہے۔ زرعی قوانین کو واپس کرانے کو لیکر کسان اب بھی سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ ان کا مطالبہ یہ ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔ حکومت سے کئی مواقع پر مذاکرات ہوئے لیکن تمام مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

کسانوں نے کہا کہ گزشتہ دس مہینے سے مرکزی حکومت کے زرعی قانون کے خلاف بے میادی دھرنا دے رہے ہیں اور ملک کے متعدد شہروں میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہزاروں کسان اپنا گھر چھوڑکر دہلی سرحد پر دھرنا دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود، مرکزی حکومت اپنے کسانوں کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسام بربریت واقعہ: پولیس کے ظلم وستم کے خلاف ایس آئی او کا ملک گیر احتجاج

کسانوں کا کہنا ہے کہ 'چاہے جتنا بھی وقت لگ جائے وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور 2022 میں اترپردیش اسمبلی انتخابات اور 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کریں گے۔

اطلاعات کے مطاق بریلی میں کسان یونینز نے جمع ہوکر مرکزی حکومت سے پارلیمنٹ میں پاس زرعی قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

کسانوں نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین کسان مخالف ہیں۔ ان کے پسِ پردہ، مرکزی حکومت کسانوں کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کا غلام بنانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ کسان تحریک گزشتہ برس نومبر میں شروع ہوئی تھی جو کہ اب تک جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.