ETV Bharat / bharat

عالم باعمل شخص کو ہی امارت شرعیہ کا امیر منتخب کرنا چاہیے: اختر الایمان - آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے امیر شریعت کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔ آئندہ 9 اکتوبر کو پٹنہ کے پھلواری شریف میں واقع المعہد العالی کے میدان میں اجلاس کے دوران مجلس ارباب حل و عقد کے اراکین امیر شریعت کا انتخاب کریں گے۔ اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے تشکیل شدہ مجلس استقبالیہ کمیٹی اپنے کاموں میں سرگرم ہے۔

اختر الایمان سے خصوصی انٹرویو
اختر الایمان سے خصوصی انٹرویو
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 11:57 AM IST

پٹنہ: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اختر الایمان گزشتہ کل امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی سے ملاقات کی، اس سلسلے میں رکن اسمبلی نے ای ٹی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

رکن اسمبلی اختر الایمان نے کہا کہ امارت شرعیہ صرف بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے مسلمانوں کا ادارہ نہیں بلکہ قومی سطح پر یہ ادارہ مسلمانوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہاں کے ہر عمل پر لوگوں کی نظر ہے۔ تاہم افسوس کہ جس طرح گزشتہ چند مہینوں سے امارت شرعیہ کے تعلق سے عوامی سطح اور اخبارات کے ذریعہ باتیں سامنے آئیں، اس سے لوگوں کے درمیان بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امارت شرعیہ کا امیر اسے ہی منتخب کیا جائے جو عہدے کی خواہش نہ رکھتا ہو بلکہ جس کو یہ عہدہ دیا جائے وہ عالم باعمل ہو۔

اختر الایمان سے خصوصی انٹرویو

مزید پڑھیں:۔ امیر شریعت کے انتخاب پر تنازع ختم، اتفاق رائے سے تاریخ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جبکہ فرقہ پرست طاقتیں ہماری مساجد، مکاتب اور خانقاہوں پر نظریں بنائے ہوئے ہیں ایسے میں امارت شرعیہ کے تنازع کو جلد ختم نہیں کیا گیا تو اس پر بھی ان لوگوں کی نظر جا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.