مرکزی حکومت کے 40 وزراء 'آوٹ ریچ' پروگرام کے تحت ان دنوں جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں جہاں مکانات، شہری امور اور پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی، جس میں انہوں نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے لئے مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں متعدد پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے، اس کے ذریعہ جلد ہی علاقے میں تعمیر و ترقی کا کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مرکزی وزراء کی آمد سے یہاں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، انہوں نے ملک کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام سست ہے جس میں تیزی لائی جائے گی۔ مرکزی حکومت جموں و کشمیر میں ترقی کی رفتار کو آگے بڑھانے میں سنجیدہ ہے۔
مزید پڑھیں:۔ دیویندر رانا بڑے بھائی کی موجودگی میں بھاجپا میں شامل
نیشنل کانفرنس کے سابق صوبائی صدر دیویندر سنگھ رانا کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے پر انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات تھے اور وہ خوش ہیں کہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔