ETV Bharat / bharat

Tokyo Paralympics: 'پیرالمپک میں راجستھان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قابل مبارکباد' - منوج سرکار کو کانسے کا تمغہ

ٹوکیو پیرالمپک میں بیڈمنٹن میں پرمود بھگت اور کرشنا ناگر کو سونے کا تمغہ جیتنے اور سہاس یتھی راج کو چاندی کا تمغہ اور منوج سرکار کو کانسے کا تمغہ جیتنے پر کلراج مشرا، گہلوت، وسندھرا، پونیا سمیت کئی رہنماؤں نے ان ہونہاروں کو مبارکباد دی۔

راجستھان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی قابل مبارکباد

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 3:41 PM IST

راجستھان کے گورنر کلراج مشرا، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا سمیت کئی رہنماؤں نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں بیڈمنٹن میں پرمود بھگت اور کرشنا ناگر کو سونے کا تمغہ جیتنے اور سہاس یتھی راج کو چاندی کا تمغہ اور منوج سرکار کو کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس موقع پر کلراج مشرا نے کہا کہ 'بیڈمنٹن میں چار تمغے حاصل کرنا ملک کے لیے ایک غیرمعمولی کامیابی ہے' اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعلی گہلوت نے کہا کہ 'ٹوکیو پیرالمپکس سے بڑی خوشخبری آئی ہے کہ جے پور کے پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی کرشنا ناگر نے مردوں کے پیرا بیڈمنٹن ایس اے6 ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا ہے'۔ انہوں نے بتایا کہ 'یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جس پر ہمیں بہت فخر ہے'۔

انہیں مبارکباد دیتے ہوئے محترمہ راجے نے کہا کہ بھارت کو ان کھلاڑیوں کے تمغے جیتنے پر ہمیں فخر ہے۔ ڈاکٹر پونیا نے کہا کہ جے پور کے کھلاڑی کرشنا ناگر نے مردوں کے پیرابڈمنٹن ایس ای چھ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا ہے، پوری قوم ان کی شاندار کامیابی پر بہت خوش ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو پیرالمپکس: کرشنا ناگر نے جیتا گولڈ میڈل

اسمبلی میں حزب اختلاف کے ڈپٹی رہنما راجندر سنگھ راٹھوڑ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'جے پور کے بیٹے پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی کرشنا ناگر نے ٹوکیو پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیت کر ملک اور ریاست کا نام روشن کیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'ریاست کے ہونہار کھلاڑیوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترنگے کے اعزاز میں اضافہ کر رہے ہیں'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.