ETV Bharat / bharat

Virender Sehwag لوگوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کی محبت کم نہیں ہوئی: سہواگ - سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ

سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ کا ماننا ہے کہ پوری دنیا میں فرنچائزی کرکٹ ایونٹس کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے باوجود ہندوستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مقبولیت متاثر نہیں ہوگی۔Virender Sehwag On International Cricket

لوگوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کی محبت کم نہیں ہوئی: سہواگ

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 7:43 PM IST

نئی دہلی: فرنچائزی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان کئی کرکٹ پنڈتوں نے بین الاقوامی سطح پر اس کھیل کے نقصان کے بارے میں بات کی ہے۔ ہندوستان کے سابق کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کو متعلقہ رکھنے کے لئے ایک اننگز کو 40 اوورز تک کم کر دینا چاہیے۔

سہواگ نے اس موضوع پر کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ فرنچائزی لیگز کی تعداد میں اضافے سے کرکٹ کو کسی طرح کا نقصان پہنچے گا۔ بلکہ ان سے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ لوگوں میں انٹرنیشنل کرکٹ کی محبت کم نہیں ہوئی ہے۔ میرے بچے اب بھی ون ڈے اور ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لئے وقت نکالتے ہیں۔ لوگ ہمیشہ اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دیوانے رہیں گے۔

سہواگ نے یہ بات پیر کو لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2023 کی افتتاحی تقریب میں کہی۔ سہواگ کے علاوہ، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ، پروین کمار، سنتھ جے سوریہ اور تلکارتنے دلشان جیسے تجربہ کار سابق کرکٹر غازی آباد کے وی وی آئی پی جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 22 مارچ سے شروع ہونے والی اس لیگ میں حصہ لیں گے۔

ٹورنامنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ بورڈ آف ویٹرن کرکٹرز آف انڈیا (بی وی سی آئی) ہم جیسے سابق کرکٹرز کے لئے جو کچھ کر رہا ہے وہ شاندار اور قابل تعریف ہے۔ اس طرح کی لیگز کے انعقاد سے ہم جیسے کھلاڑیوں کو اس کھیل اور خاص طور پر اس کھیل سے رابطے میں رہنے میں مدد ملتی ہے جس سے ہم بچپن سے محبت کرتے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ہمارے پیشہ ورانہ کیریئر کو بڑھانے، پرانے دوستوں سے ملنے کے ساتھ ساتھ فٹ رہنے میں ہماری مدد کرنے سمیت مختلف طریقوں سے ہماری مدد کرتے ہیں۔

سہواگ نے کہا کہ کھیل سے ان کی محبت انہیں بار بار اس طرف لے جاتی ہے اور جب تک ان کا جسم اجازت دے گا وہ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ شائقین کو اپنے پسندیدہ کرکٹرز سے جڑنے اور کچھ جادوئی لمحات کو دوبارہ زندہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ میں یہ کہنے کی جسارت کرتا ہوں کہ ہم میں سے کچھ لوگ اب بھی موجودہ دور کے کرکٹرز کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ لیجنڈز کرکٹ ٹرافی کھیل کے شائقین کو بھرپور تفریح ​​فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Shreyas Iyer Injury شریس ایّر آسٹریلیا ون ڈے سیریز سے باہر ہوسکتے ہیں

سابق کرکٹروں کے نو روزہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور فائنل سمیت کل ملاکر 18 میچ کھیلے جائیں گے۔ مقابلہ 22 مارچ کو گوہاٹی ایونجرز اور اندور نائٹس کے درمیان میچ سے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ لیگ کی دیگر ٹیموں کو چندی گڑھ چیمپس، ناگپور ننجاس، پٹنہ واریئرز اور ویزاگ ٹائٹنز نام دیا گیا ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 30 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.