ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے قصبہ گنگوہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جب کہ بچوں سمیت پانچ افراد شدید طور پر جھلس گئے ہیں، تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Elderly Woman Dies in House Fire
اس سلسلہ میں ایس پی دیہات اتل شرما نے بتایا کہ گنگوہ کے محلہ مخدوم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 55/ سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے، باقی لوگ شدید طور پر جھلس گئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سے انہیں ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سامنے آئی ہے، باقی معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔