ETV Bharat / bharat

Eknath Shinde Next CM of Maharashtra: ایکناتھ شندے مہاراشٹر کے نئے وزیراعلیٰ ہوں گے - بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس

بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس کہا کہ آج شام 7 بجے ایکناتھ شندے بطور وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ دیویندر فڑنویس وزیراعلیٰ ہوں گے۔ Eknath Shide to Take Oath as Chief Minister of Maharashtra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 30, 2022, 4:42 PM IST

Updated : Jun 30, 2022, 5:26 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی بحران ختم ہوگیا ہے اور آج شام میں ایکناتھ شندے ریاست کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔ اس بات کا اعلان سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے گورنر سے ملاقات کے بعد کیا۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار کی لالچ نہیں ہے بلکہ وہ ہندوتوا کے نظریے پر ایکناتھ شندے کا ساتھ دیں گے۔

گزشتہ روز ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دیویندر فڑنویس وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے لیکن پریس کانفرنس میں دیویندر فڑنویس نے اس بات کا اعلان کیا کہ ایکناتھ شندے وزیراعلیٰ کی کُرسی پر بیٹھیں گے۔ ایکناتھ شندے شام 7 بجے عہدے کا حلف لیں گے۔ پریس کانفرنس میں فڑنویس نے مزید کہا کہ آج صرف شندے ہی حلف لیں گے۔ Maharashtra Politics

اس پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ دیویندر فڑنویس کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ عوام نے مہاوکاس اگھاڑی کو اکثریت نہیں دی۔ انتخابات کے بعد بی جے پی واحد سب سے بڑی پارٹی تھی۔ بی جے پی اور شیو سینا نے اتحاد میں الیکشن لڑا تھا لیکن شیوسینا نے کانگریس اور این سی پی کی مدد سے حکومت بنائی۔ اس دوران شیوسینا نے بالا صاحب ٹھاکرے کے نظریات کو بھی بالائے طاق رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ حکومت کے دو وزیر جیل میں ہیں۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ بالا صاحب نے ہمیشہ داؤد ابراہیم کی مخالفت کی ہے لیکن ادھو ٹھاکرے حکومت کے ایک وزیر کے مبینہ طور پر داؤد ابراہیم کے ساتھ تعلقات ہیں اور جیل جانے کے بعد بھی انہیں وزیر کے عہدے سے نہیں ہٹایا گیا۔ یہ بالاصاحب کی توہین ہے۔

اس دوران ایکناتھ شندے نے بتایا کہ ہم مہاراشٹر کی ترقی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ آج صرف وہ ہی حلف لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں کام کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔ ہم نے ادھو ٹھاکرے کو اس بارے میں بتایا۔ ہم نے اپنا موقف سمجھانے کی بھی کوشش کی۔ بی جے پی کے ساتھ ہمارا فطری اتحاد تھا۔ جب ہم بالاصاحب کے نظریات کو لے کر آگے بڑھ گئے تب ادھو ٹھاکرے حکومت نے ہندوتوا کے حوالے سے کچھ فیصلے لیے۔

ایکناتھ شندے نے کہا کہ میں وزیراعظم نریند مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکر گزار ہوں۔ ساتھ ہی ساتھ دیویندر فڑنویس کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ بڑی پارٹی ہونے کے باوجود بی جے پی نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا ہے۔ بی جے پی نے اپنا بڑا دل دِکھایا ہے۔ آنے والے دنوں میں مہاراشٹر میں ایک مضبوط حکومت نظر آئے گی۔ مرکزی حکومت جس طرح مہاراشٹر کی مدد کرے گی مہاراشٹر کی ترقی تیز ہوگی۔ یہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کام کرے گی۔

Last Updated : Jun 30, 2022, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.