شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی کے خلاف ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے جاری ڈس کوالیفیکیشن نوٹس کے خلاف ایکناتھ شندے سپریم کورٹ پہنچے گئے ہیں۔ درخواست میں اجے چودھری کی شیوسینا کی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے طور پر تقرری کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ Eknath Shinde Moves SC Against Disqualification Notice
مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے مہاوکاس اگھاڑی اتحاد سے اپنی وفاداری کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایکناتھ شندے اور دیگر ایم ایل اے گوہاٹی میں الگ حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہماری حمایت ایم وی اے اتحاد کے ساتھ رہے گی۔
ساتھ ہی شیوسینا کی قومی ایگزیکٹو نے ہفتے کے روز ایک قرارداد منظور کی ہے کہ کوئی دوسری سیاسی تنظیم ان کا یا اس کے بانی آنجہانی بال ٹھاکرے کا نام استعمال نہیں کر سکتی۔