ETV Bharat / bharat

ایک شاعر: مونس جونپوری سے خاص گفتگو - اردو نیوز جونپور

ایک شاعر پروگرام کے تحت مشہور شاعر مونس جونپوری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خاص بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے شعری کلام بھی پیش کیے۔

مونس جونپوری
author img

By

Published : Aug 5, 2021, 8:32 PM IST

شاعر مونس جونپوری کا شمار جونپور کے ممتاز شعراء میں کیا جاتا ہے۔ انہیں اردو و ہندی دونوں پروگراموں میں مدعو کیا جاتا ہے اور ان کے کلام و ترنم کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اتر پردیش کے شہر جونپور کا شمار تاریخی و ادبی شہروں میں کیا جاتا ہے۔ ہر دور میں یہاں ایک سے ایک بڑھ کر شعراء و ادباء نے جنم لیا جنہوں نے اس شہر کو بین الاقوامی سطح پر روشناس کرایا اور ان کی ادبی و علمی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا رہے گا۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں شاعر مونس جونپوری نے بتایا کہ، 'میری شاعری کی ابتداء بہت کمسنی سے ہی ہو گئی تھی جب میں جونپور شہر منتقل ہوا تو ادیبوں و شعراء سے تعلق رہا ان کی صحبت کی وجہ سے مستقل طور پر سنہ 2005 سے اشعار کہنے لگا۔'

انہوں نے بتایا کہ، 'ابتداء میں شاعر قاری اشتیاق احمد ضیاء جونپوری سے کلام لیکر جلسہ و محفل میلاد وغیرہ میں پڑھتا رہا پھر جب اپنا کلام کہتا تو قاری اشتیاق سے استاد کی حیثیت سے اصلاح لیتا رہا اور آج کے وقت میں جو کچھ بھی کلام جمع ہوئے ہیں سب میرے ہی لکھے ہوئے ہیں۔'

مونس جونپوری نے بتایا کہ جونپور و اطراف میں جتنے بھی مشاعرے و پروگرام منعقد ہوتے ہیں تمام میں شرکت ہوتی ہے۔

اپنے شعری مجموعہ کے تعلق سے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس تقریباً دو شعری مجموعہ آنے تک کا مواد موجود ہے لیکن کچھ مصروفیات کی وجہ سے تاخیر رہی جلد ہی منظر عام پر آ جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ایک شاعر: انجم بارہ بنکوی سے خاص گفتگو

بتا دیں کہ شاعر مونس جونپوری کا شمار جونپور کے ممتاز شعراء میں کیا جاتا ہے۔ انہیں اردو و ہندی دونوں پروگراموں میں مدعو کیا جاتا ہے اور ان کے کلام و ترنم کو کافی پسند کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.