ETV Bharat / bharat

وزیر خارجہ ایس جے شنکر بدھ کو کویت کا دورہ کریں گے - کویت کا دورہ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کویت کے وزیر مملکت برائے کابینہ امور شیخ ڈاکٹر احمد ناصر آل محمد الصباح کی دعوت پر بدھ کو اپنے تین روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔

S jai shankar
S jai shankar
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 9:07 PM IST

وزارت خارجہ نے منگل کے روز کہا کہ وزریر خارجہ ایس جے شنکر بدھ کو خلیجی ملک کویت کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور کویت کے وزیر مملکت برائے کابینہ امور شیخ ڈاکٹر احمد ناصر آل محمد الصباح کی دعوت پر بدھ کو اپنے تین روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔

ایس جے شنکر کا وزیر خارجہ کی حیثیت سے کویت کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران وہ اعلی سطح کے اجلاسوں سے خطاب کریں گے اور کویت میں بھارتیہ برادری سے بھی خطاب کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیر ایس جے شنکر کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے ایک خط بھی لے کر جائیں گے۔

یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت اور محنت اور انفارمیشن ٹکنالوجی جیسے شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کے قریب تین ماہ بعد ہو رہا ہے۔

سال 2021-22 میں بھارت اور کویت کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ کویت میں 10 لاکھ کے قریب بھارتی مقیم ہیں۔ ایم ای اے نے ایک بیان میں کہا ‘بھارت کویت کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے اور کویت بھارت کے لیے تیل کا ایک بڑا سپلائی کنندہ ہے’۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.