مغربی بنگال میں اسکول سروس کمیشن کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے، ویسے ویسے ممتابنرجی کی حکومت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ریاست کی اپوزیشن جماعت بی جے پی اسکولوں میں تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کو لے کر ریاستی حکومت کو گھیرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ اسی درمیان حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے بعد ایس ایس سی کی تقرری میں بدعنوانی کا یہ سب سے بڑا معاملہ ہے، مغربی بنگال نے اس معاملے میں ہریانہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ے۔ssc scam one of the biggest scam since independent
نندی گرام سے بی جے پی کے رکن اسمبلی شھبندو ادھیکاری نے ممتابنرجی کی حکومت پر بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سی بی آئی کو پارتھو چٹرجی کے ساتھ ساتھ ممتابنرجی کے بھائی کے خلاف بھی نوٹس جاری کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بھائی کے ساتھ بکاش بھون میں بیٹھ کر ہی ایس ایس سی کے ذریعہ اساتذہ کی تقرری کو لے کر کمیٹی قائم کی تھی۔ بدعنوانی کا اصل جڑ یہ کمیٹی ہے.
حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ ممتابنرجی کی حکومت نے مغربی بنگال میں رہنے والے تمام مذہب کے لاکھوں نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ سی بی آئی کی جانچ فیصلہ کن موڑ پر ہے۔ اس معاملے میں متعدد وزراء اور رہنماؤں کے نام سامنے آنے والے ہیں۔