ETV Bharat / bharat

Embarkation Point For Hajj: 'کورونا پروٹوکول کے باعث عازمین حج کے امبارکیشن پوائنٹس کم کئے گئے' - حج 2022

وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے مختار عباس نقوی Mukhtar Abbas Naqvi نے کہا کہ اس بار عازمین حج 21 امبارکیشن پوائنٹس کے بجائے 10 مقامات سے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق پروٹوکول کی وجہ سے امبارکیشن پوائنٹس Embarkation Point کوکم کیا گیا ہے۔

کورونا پروٹوکول کے باعث عازمین حج کے امبارکیشن پوائنٹس کم کئے گئے

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 10:46 PM IST

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر Minority Affairs Minister مختار عباس نقوی Mukhtar Abbas Naqvi نے جمعرات کو لوک سبھا Lok Sabha میں کہا کہ کورونا وبا کے پروٹوکول Corona epidemic protocol کی وجہ سے عازمین حج Pilgrims Hajj کے لیے امبارکیشن پوائنٹس Embarkation Point کی تعداد 21 سے کم کر کے 10 کر دی گئی ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے نقوی نے کہا کہ اس بار عازمین حج 21 امبارکیشن پوائنٹس کے بجائے 10 مقامات سے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق پروٹوکول کی وجہ سے امبارکیشن پوائنٹس کوکم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران دو سال سے حج نہیں ہوا ہے۔ مودی حکومت میں ہی عازمین حج کا کوٹہ بڑھا ہے۔ انڈونیشیا کے بعد سب سے زیادہ عازمین حج ہندوستان سے جاتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس سال حج کا سفر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اعلیٰ حکام اور ایجنسیاں سعودی عرب کی حکومت سے بات کر رہی ہیں۔ وہاں جو بھی پروٹوکول ہوگا ہمیں اس پر عمل کرنا ہوگا۔

دراوڑ منیتر کزگم کے ٹی آر بالو نے امبارکیشن پوائنٹس کم کئے جانے کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ بالو نے کہا کہ عازمین حج کے لئے امبارکیشن پوائنٹس کی فہرست میں چنئی کو شامل نہ کئے جانے کے معاملے پر تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا، لیکن اقلیتی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ اس سے تمل ناڈو حکومت کی جانب سے درخواست نہیں کی گئی۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟

مزید پڑھیں: حج 2022 ڈیجٹل ہوگا، اب تک 20 ہزار درخواستیں موصول

اس معاملے کے تعلق سے ڈی ایم کے ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے حکومت سے وضاحت طلب کرنے لگے۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم کو لکھا گیا خط بھی ایوان میں دکھایا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.