ETV Bharat / bharat

خواتین کے جم غفیرکے سبب دوارے سرکار کیمپ ملتوی

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 2:24 PM IST

جنوبی کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 کے مسلم اکثریتی علاقہ توپسیا میں خواتین کی بھیڑامڈ آنے کے سبب احتیاطاً دوارے سرکار کیمپ ملتوی کرنا پڑا۔

خواتین کے جم غفیرکے سبب دوارے سرکارکیمپ ملتوی کرنا پڑا

مغربی بنگال میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے اور انہیں عوام سے جوڑنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

خواتین کے جم غفیرکے سبب دوارے سرکار کیمپ ملتوی
اسی کوشش کے تحت ریاست کے تمام اضلاع میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لیکن اسی درمیان ریاست کے بیشتر اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، ہوڑہ، مالدہ اور جلپائی گوڑی میں دوارے سرکار کیمپ کے دوران بدنظمی اور بھگدڑ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ جنوبی کولکاتا کے وارڈ نمبر 66 کے علاقہ توپسیا میں ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے کے لئے منعقد کیمپ کے دوران خواتین کی بھیڑ امڈ پڑی۔ منتظمین نے لوگوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے دوارے کیمپ کو شروع ہونے سے پہلے ہی احتیاطاً ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔توپسیا اسپورٹس فیڈریشن گراؤنڈ میں صبح سے ہی خواتین ترقیاتی منصوبوں سے جڑنے کے لئے لائن میں کھڑی تھی۔

گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بھیڑ بڑھتی گئی۔ اس کے مدنظر منتظمین نے دوارے کیمپ کو اگلی ہدایت و تاریخ تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:

جنوبی 24 پرگنہ: مٹیا برج میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد

ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تحت دوارے سرکار اسکیم کے لئے اب تک پانچ کروڑ سے زائد لوگوں نے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

دوارے سرکار کیمپ کی مقبولیت میں جتنا اضافہ ہوا ہے اتنے ہی ریاست کے مختلف اضلاع سے کیمپ کے دوران بدنظمی کے واقعے بھی پیش آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.