رام بن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر الیاس بانہالی کے ہمراہ دیگر کئی رہنماوں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے ضلع کے بانہال میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے کئی ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کو خیرباد کہ دیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے بات کرکے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ District president Aam Aadmi party Alyas Banihali resigned from party
انہوں نے مزید کہا کہ عام آدمی پارٹی کے پاس جموں و کشمیر کو لے کر کوئی واضح لائحہ عمل موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ہم نے پارٹی سے استعفی دے دیا ہے اور یہ فیصلہ ہمارے اور جموں و کشمیر کے مستقبل کے لئے بہتر ہوگا ہے۔ الیاس بانہالی کے ہمراہ جن رہنماوں نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے، ان میں سے ڈی ڈی سی رامسو فیاض احمد نائک، شبیر احمد میر، منظور احمد اور سرپنچ شبیر کے علاوہ کئی نوجوان کا نام سرفہرست ہے۔