بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عید میلاد النبی کے موقع پر سنی مسجد، مسجد وسیلہ اور طوبیٰ انسٹیٹیوٹ آف مورل ایجوکیشن (مدرسہ) کے ذریعہ لوگوں میں ماحولیات کو بہتر بنانے کی غرض سے پودے تقسیم کیے گئے۔ آج عید میلاد النبی کے موقع پر بھوپال کی وسیلہ مسجد اور طوبیٰ انسٹیٹیوٹ آف مورل ایجوکیشن جو کہ ایک مدرسہ ہے کے زیر اہتمام آج جلوس نبوی کا اہتمام کیا گیا۔ وہیں مسجد وسیلہ اور طوبیٰ انسٹیٹیوٹ کے ذریعہ ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے پودے تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ذمہ داران نے کہا کہ آج ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر لوگ جلسہ و جلوس اور دیگر چیزیں تو کرتے رہتے ہیں۔ لیکن ہم بہت وقت سے دیکھتے چلے آ رہے ہیں کہ گلوبل وارمنگ دنیا کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ تو وہیں پچھلے دو سالوں میں کورونا وبا کے درمیان لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مارے مارے پھرتے رہے اور کئی لوگوں کی جان بھی چلی گئی اور اس کی سب سے بڑی وجہ تھی ماحولیات کا خراب ہونا۔
مزید پڑھیں:۔ Eid Milad-ul-Nabi عید میلاد النبی کے موقع پر برادران وطن میں سیرت کی کتابیں تقسیم کی گئیں
انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر آپ مرنے والے ہو اور آپ کے پاس اتنی فرصت ہو کہ آپ ایک پیڑ لگا سکتے ہو تو پیڑ لگائیں۔ اس کا اجر و ثواب اللہ قیامت کے دن دے گا۔ اس لیے اگر آج کے اس نازک دور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پر عمل کیا جائے اور لوگوں میں پودے تقسیم کیے جائیں تو ماحولیات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مسجد وسیلہ اور طوبیٰ انسٹیٹیوٹ آف مور ایجوکیشن کا مقصد ہے کہ جہاں پودے تقسیم کرنا ماحولیات کو بہتر بنانا ہے تو وہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنا بھی ہے۔