ETV Bharat / bharat

Mallikarjun Kharge Slams Modi Govt تقرری خط تقسیم کرنا محض ایک انتخابی اسٹنٹ، کھڑگے

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر جاب فیئر کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو 71,000 تقرری خط تقسیم کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے انتخابی انسٹنٹ قرار دیا۔ حال ہی میں کانگریس صدر کھڑگے نے یہاں پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے برسراقتدار حکومت پر بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھانے کا الزام لگایا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 22, 2022, 3:52 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر جاب فیئر کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو 71,000 تقرری خط تقسیم کرنے پر تنقید کی اور اسے 'انتخابی اسٹنٹ' قرار دیا۔

وہیں ملکارجن کھڑگے نے آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات کے حوالے سے ٹویٹ کیاکہ وزیراعظم ووٹروں کو 'گمراہ' کرنے کے لیے 71,000 ملازمت کے خطوط تقسیم کر رہے ہیں' مختلف محکموں میں 30 لاکھ عہدے خالی ہونے کا دعوی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "وزیر اعظم نے ہر سال دو کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ آٹھ سالوں میں سولہ کروڑ نوکریاں دینی تھیں لیکن یہ صرف ایک 'الیکشن اسٹنٹ' ہے جس میں صرف ہزاروں کو روزگار ملا۔

حال ہی میں کانگریس صدر کھڑگے نے یہاں پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے برسراقتدار حکومت پر بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھانے کا الزام لگایا تھا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت نے اس سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

واضح رہے کہ گجرات میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں 89 اسمبلی حلقوں میں یکم دسمبر کو اور دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو 93 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Modi to Distribute 71K Appointment Letters مودی نے نئے بھرتی کئے گئے امیدواروں کوتقریباً 71 ہزار تقرر نامے سونپے

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.