اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم سرسید نے حضرت مولانا موگیس الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پیش کی اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا آج 145واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ بیسویں صدی کے معروف مفکر، فلسفی اور شاعر مشرق کے نام سے مشہور ڈاکٹر علامہ اقبال کی نسبت سے بھارت سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم اردو منایا جاتا ہے۔ ان کی شاعری نے دنیا اردو میں ایسا انقلاب برپا کیا اور ایسی روح پیدا کی، جس کو محبان اردو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر شہر اجین کی تنظیم سر سید ویلفیئر سوسائٹی نے حضرت مولانا مو گیس الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پیش کی گئی اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس دوران تنظیم کے کارکنان نے ضرورتمندوں میں کھانا بھی تقسیم کیا۔Distributed food among the needy on the occasion of Urdu Day
مزید پڑھیں:۔ Urdu Day In Aurangabad مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں یوم اردو کا انعقاد
اس موقع پر درگاہ سجادہ نشین سید محمد نور فلک نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر علامہ اقبال کا آج ہم 145 ویں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقع پر تنظیم سرسید احمد سوسائٹی نے آستانے مولانا موگیس پر چادر پیش کی اور ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا۔ وہیں ڈاکٹر عزیز عرفان نے کہا کہ تحریک آزادی میں اردو کا بڑا اہم کردار ہے، جو لوگ انقلاب کا نعرہ بلند کرتے ہیں ان کو شاید یہ نہیں پتا کہ یہ نعرہ بھی اردو میں ہی دیا گیا تھا۔ ہمیں یوم اردو کے موقع پر ڈاکٹر علامہ اقبال کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔