کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جس بینک میں جمع کالے دھن کو واپس لانے کے وعدے کے ساتھ سات سال قبل اقتدار میں آئے تھے، انہی مودی حکومت کے دوران 2020 میں ہندوستانیوں نے سوئس بینک میں 20 ہزار کروڑ روپے جمع کرائے ہیں
کانگریس ترجمان گورو ولبھ نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانیوں نے 2020 میں جو رقم سوئس بینک میں جموہ کی ہے وہ 2019 کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد زیادہ ہے جو گزشتہ 13 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2020 میں سوئس بینک میں کل جمع رقم سال 2019 کے مقابلے میں 286 فیصد ہوگئی ہے۔ اس طرح سے کل جمع رقم 2007 کے بعد سب سے بلند سطح پر ہے۔ سوئس بینک نے جمعہ کو جو ڈیٹا جاری کیا ہے اس میں جو انکشاف ہوا ہے اس سےظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستانی شہریوں کے ذریعہ سوئس بینک مین جمع کی گئی رقم 2019 کے مقابلے میں 2020 میں 39 فیصد زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں:
بی جے پی اقتدار کے لئے کالے دھن کا استعمال کرتی ہے: کانگریس
ترجمان نے کہا کہ سال 2014 میں اقتدار میں آنےسے قبل بی جے پی نے دعوی کیا تھا کہ ملک کو کالی کمائی کرنے والے لوگوں کے 17.5 لاکھ کروڑ روپے صرف سوئس بینکوں مین جمع ہیں۔
بی جے پی نے یہ کالا دھن واپس لانے اور ہر ہندوستانی کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے ڈالنے کی بات کہی تھی۔
جاری۔ یو این آئی